مسائل کا حل تعلیم باالخصوص تحقیق سے ہی ممکن ہے، گورنر سندھ
جمعہ 21 اپریل 2017 20:10
(جاری ہے)
اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر مختار احمد اور صوبہ کی جامعات کے وائس چانسلرز بھی موجود تھے۔
نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو ریسرچ پروجیکٹس پر 2 لاکھ روپے سے لے کر 20 لاکھ روپے تک گرانٹ دی گئی جس میں جامعہ کراچی نے 20 اور سندھ یونیورسٹی نے 12 بہترین ایوارڈ حاصل کئے، اس طرح کل 77 گرانٹس دی گئیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم جہالت کے خاتمہ، برداشت اور تحمل مزاجی دیتی ہے، ہمارا معاشرہ عدم برداشت اور رویوں کے باعث تنزلی کا شکار ہے، معاشرہ سے عدم برداشت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ امریکہ اس لئے جاتے ہیں کہ وہاں ریسرچ کی سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، امریکہ میں ہر شعبہ میں ریسرچ کو اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے بعد سے سرکاری و نجی شعبہ کی جامعات میں ریسرچ پیپرز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، 2002ء میں صرف 800 ریسرچ پیپرز عالمی ریسرچ جرائد میں شائع ہوئے تھے جو 2016ء میں 12 ہزار تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشی ترقی کا دارومدار اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ پر ہی منحصر ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کو فوقیت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریسرچ پیپرز تیار کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے اس ضمن میں جامعات میں سرفہرست ہے لیکن اس کا دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ ریسرچ پیپرز پر توجہ دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک بہت زیادہ مثبت سرگرمیاں ہو رہی ہیں، ہمیں ان کو اجاگر کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اس سلسلے میں میڈیا کو بھی ان مثبت سرگرمیوں کو سامنے لانا ہوگا تاکہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور دیگر کو ترغیب ملے باالخصوص ہمارے نوجوانوں کو جو خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.