پیپلز پارٹی سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف گو نواز گو کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا
23اپریل کو سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی دھرنے ، 26اپریل کو کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان کا فیصلہ جے آئی ٹی ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کے لیئے تشکیل دی جاتی ہے،پانامہ کیس میں عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم وزیر اعظم نواز شریف کو ملزم قرار دے کر چارج شیٹ عائد کرنے کے مترادف ہے ، نثار کھوڑو قوم نے پانامہ فیصلے کا ایک سال تک انتظار کیاکہ عدالت عوام کو راہ نجات دلائے گی مگر عدالتی فیصلے نے عوام کو مایوس کیا ہے اور عوام کو فیصلے سے کچھ حاصل نہیں ہواہے ، مشترکہ پریس کانفرنس
جمعہ 21 اپریل 2017 23:26
(جاری ہے)
انھوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمنٹ میں تقریر اور قوم کو خطاب میں الگ الگ موقف رکھ کر جھوٹ بولا ہے اور وہ امین اور صادق نہیں رہے ہیںاسلیئے نوازشریف اخلاقی طور پر وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں ۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دے کر تحقیقات کا سامنا کریں۔انھوں نے کہا کہ قوم نے پانامہ فیصلے کا ایک سال تک انتظار کیاکہ عدالت عوام کو راہ نجات دلائے گی مگر عدالتی فیصلے نے عوام کو مایوس کیا ہے اور عوام کو فیصلے سے کچھ حاصل نہیں ہواہے ۔نثارکھوڑو نے کہا کہ عدالت نے ایک سال میں بھی وزیراعظم کو طلب کرکے کچھ پوچھنا بھی مناسب نہیںسمجھا اوراب ماتحت افسران سے وزیراعظم کی تحقیقات کرانا انھیں راہ فرار کا موقع دینے کا مترادف ہے ۔انھوں نے کہا کہ قانون سب کے برابر ہونا چائیے مگر سپریم کورٹ نے ہمیشہ ن لیگ کے لیئے ہلکاہاتھ رکھا ہے جبکہ ماضی میں شہید بینظیر بھٹو کی حکومت کو کرپشن الزام کے تحت ختم کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ عدالت نے پانامہ کیس فیصلے میں وزیراعظم کو نااہل نہ کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔انھوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے وزیراعظم کو امین و صادق قرار نہیں دیا اورتین دیگر ججز نے بھی یہ نہیں کہا ہے کہ وہ امین اور صادق ہیں ۔اسلیئے نوازشریف وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں اسلیئے وہ استعفیٰ دے دیں اور استعفیٰ دینے تک نوازشریف پر عوامی دبائو بڑھائیں گے اور جب تک وہ استعفیٰ نہیں دینگے تب تک سندھ میں ہر جگہ احتجاج کرینگے اور سندھ کے ہر تحصیل سے لے کر صوبائی سطح تک گو نواز گو دھرنے دیئے جائینگے۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، پانی اور گیس کی عدم فراہمی کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں اسلیئے نواز شریف کا وزیراعظم کے عہدے پر مزید رہنا ملک کے لیئے نقصاندہ ہے ۔نثارکھوڑونے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23اپریل کو سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں گونواز گو دھرنے دیئے جائینگے اور 26اپریل کو کراچی میں احتجاجی کیمپ او ردھرنا دیا جائے گا اور جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دینگے تب تک گو نوازگو دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.