ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکوں کو ہدایت

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:22

ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں،سٹیٹ بینک آف پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں۔

(جاری ہے)

ریڈیوپاکستان کی رپورٹ کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 26اپریل مقرر کی گئی ہے جبکہ انکی قرعہ اندازی 28اپریل کو ہوگی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ 7ہزار 526 عازمین حج فریضہ حج ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :