سیاست اور قیادت کا اصل مسئلہ جھوٹ ہے،خوف، دہشت گردی اورانتہا پسندی کا مقابلہ کتاب اور ادب کے فروغ کے ذریعے سے کیا جاسکتا ہے، قوم کی ترقی کا راز کتاب سے محبت میں ہے، ملوکیت، بادشاہت اور ڈکٹیٹر شپ کو کتاب پسند نہیں ہوتی، قیادت، حکومت اورسیاستدان جھوٹ بولنا چھوڑ دیں تو پاکستان خوشحال، کرپشن فری، روشن اور ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے،اللہ تعالیٰ عابد شیر علی کو ہدایت نصیب فرمائے، نکاح سنت رسولؐ ؐ ہے، نکاح کے بغیر زندگی گزارنا مناسب نہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قومی کتاب میلے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 22 اپریل 2017 19:38
(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیر قومی ورثہ ادب وثقافت عرفان صدیقی نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاویدنے سینیٹرسراج الحق کا کتاب میلہ میں خیرمقدم کیا سینیٹرسراج الحق نے کتاب میلہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے تین انعامات کے لئے قرع اندازی کی میلہ میں اپنی جیب خاص سے کتاب النبیؐ الخاتم خریدی انھیں کتابوں کے تحائف بھی ملے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میں سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ میں کتاب میلے کے انعقاد پر نیشنل بک فاؤنڈیشن اور اس کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کتاب میلے میں بچے، بوڑھے، مرد و خواتین شریک ہیں۔
۔ خوف اور دہشت کا مقابلہ کتاب سے ہی کیا جا سکتا ہے اور ام الکتاب قرآن مجید تمام مشکلات کا حل ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ نئی نسل کے لئے اس کتاب میلے میں بہت کچھ ہے۔ 134 سے زائد اداروں نے یہاں اپنے سٹالز لگائے ہیں اور یہاں بے پناہ رش یہ اس بات کی علامت ہے کہ نئی نسل میں کتاب کے مطالعے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے یہ 18واں کتاب میلہ ہے۔ یہ کتاب میلہ نوجوانوں کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی قوم کی ترقی کا راز کتاب سے محبت میں ہے جب مسلمان دنیا پر حکمرانی کرتے تھے تو کتاب اور علم سے محبت ان کی ترقی کا راز تھا جیسے جیسے ہم زوال کی طرف آتے گئے تو کتاب سے ہمارا تعلق کمزور ہوتا گیا کیونکہ ملوکیت، بادشاہت اور ڈکٹیٹر شپ کو کتاب پسند نہیں۔ دراصل کتاب آزادی کا پیغام دیتی ہے اور فتح کی نشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب انسان بننے کے لئے کتاب کے ساتھ تعلق اور دوستی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک طرف دنیا میں انبیائے کرام بھیجے تو دوسری طرف کتابیں بھیجیں۔ نبی محمدؐ کو پہلی وحی کے ذریعے ’’اقراء‘‘ کے ذریعے پڑھنے کا حکم دیا گیا۔ قیامت کے دن بھی ہمارا اعمال نامہ کتاب کی صورت میں دیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، ملک سے کرپشن، دہشت گردی اور خوف کا خاتمہ ہو تو اس کا واحد حل کتاب سے مضبوط تعلق قائم کرنا ہے۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ میں نے مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے کئی کتابیں خریدی ہیں انھیں کچھ کتابیں تحفے میں ملی ہیں سراج الحق نے میڈیا سے باتے چیت کرتے ہوئے ان کتابوں کا تزکرہ کیا اور کہا کہ ایک کتاب جو میں پوری قوم کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں قوم اگر اس پر عمل کرے تو کامیاب ہو جائے گی وہ بچوں کی ایک کتاب ’’جھوٹ نہ بولو‘‘ ہے میڈیا کے سامنے پیش کرتے اور کہا کہ ہماری سیاست کا بھی یہی مسئلہ ہے، قیادت کا بھی یہی مسئلہ ہے اور معاشرے کا بھی یہی مسئلہ ہے۔ جھوٹ تمام برائیوں کی ماں ہے۔ اگر ہماری قیادت حکومت جھوٹ بولنا چھوڑ دے تو پاکستان خوشحال، کرپشن فری، روشن اور ترقیافتہ ملک بن سکتا ہے۔ ان سے جب وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے سراج الحق کی جانب سے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا نکاح پڑھنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نکاح سنت رسولؐ ہے، نکاح کے بغیر زندگی گزارنا مناسب نہیں ہے میں اس پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا کتاب میلے میں آیا ہوں بس اتنا کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ عابد شیر علی کو ہدایت نصیب فرمائے۔(اع)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.