اوپن یونیورسٹی "سرسبز اور آلودگی سے پاک زمین"پر خصوصی تحقیق اور تحقیقی کام پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ڈاکٹر شاہد صدیقی

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے " ورلڈ ارتھ ڈی" پرچاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود اوپن یونیورسٹی کے 13۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی "سرسبز اور آلودگی سے پاک زمین"پر خصوصی تحقیق کرے گی اور اس تحقیقی کام پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ اوپن یونیورسٹی کا ہر طالب علم اپنے اپنے علاقہ میں کم از کم ایک ایک پودا لگا کر زمین کو سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور جنرل پبلک میں شعور بیدار کرنے کے لئے شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسز نے کچھ دن قبل ایک قومی سطح کا سیمینار منعقد کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی آلودگی سے پاک پاکستان اور نئی نسل کو سرسبزو شاداب ماحول کی فراہمی کے لئے حکومت اور زمین کی حفاظت سے وابستہ اداروں کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے انوائرمنٹل سائنسسز پر مختلف سطح کے تعلیمی پروگرام بھی متعارف کئے ہیں اور انوائرمینٹل مسائل پر سیمینارز اور کانفرنسسزبھی منعقد کی جاچکی ہیں۔ڈاکٹر شاہدصدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنی تمام تر توجہ معاشرتی مسائل کے قابل عمل حل تلاشنے پر مرکوز کررکھی ہے اور اس جانب طلبہ میں شعور بیدار کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :