عوام مہنگائی،بے روزگاری اور توانائی کے سنگین بحران سے دو چار ہے،سردار یار محمد خان رند

اتوار 23 اپریل 2017 20:00

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد خان رند نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی،بے روزگاری اور توانائی کے سنگین بحران سے دو چار ہے اپنے ووٹ کے ذریعے سے تبدیلی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحبت پور میں پارٹی کی جانب سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر سنجر خان جمالی ،ذاکر حسین ناوڑہ ،بشیر احمد مستوئی و دیگر نے خطاب کیا ۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے تناظر میں پی ٹی آئی کی مقامی تنظیموں کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں اس سے تبدیلی کے خواہاں ہر فرد کی کوشش ہونی چاہئے کہ کرپٹ نظام کے خاتمے اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ بلاشبہ بلوچستان کے سیاسی تناظر میں نصیر آباد ڈویژن غیر معمولی اہمیت کا حامل زون ہے اس لیے ملک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے نمایا ں اثرات یہاں بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں ہر فرد سیاسی شعور کا حامل ہے انھوں نے کہا کہ پانامہ کیس میںسینئر ججز نے نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ہے اب ان کو اقتدارمیں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے ۔آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرائے گی۔تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔اس جلسے میں جنرل کونسلر بختیار خان ستمانی ،سجاد علی ناوڑہ،محب علی ناوڑہ ،باقر علی لاشاری ، صادق علی ناوڑہ سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :