Live Updates

خیبر پختونخوا انڈر23گیمز 2017 کا کل سے باقاعدہ آغازہوگا ،ْمہمان خصوصی عمران خان ہونگے

افتتاحی تقریب منگل 25 اپریل 2017 کو دن 12 بجے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی

پیر 24 اپریل 2017 16:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) خیبر پختونخوا انڈر23گیمز 2017 کا کل سے باقاعدہ آغازہوگا۔افتتاحی تقریب میں عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔افتتاحی تقریب منگل 25 اپریل 2017 کو دن 12 بجے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی خیبر پختونخوا کے سات ریجنز سے 2828 کھلاڑی شرکت کریں گے ان کھلاڑیوں میں مختلف کھیلوں میں 1260 خواتین بھی حصہ لے رہی ہیں۔

انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کا آخری مرحلہ انٹر ریجنل گیمز کل سے پشاور میں شروع ہوگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ٹیمیں پشاور پہنچنا شروع ہوگئی ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے سات ڈویژن کے مردوخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔۔ تین ماہ سے جاری انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کا آخری رائونڈ انٹر ریجنل گیمز کل 25 اپریل سے پشاور کے مختلف گرائونڈز پر شروع ہورہی ہیں جس کا باضابطہ افتتاح چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کرینگے ، ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر کھیل محمود خان ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عابد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان ،سیکرٹری سپورٹس محمد طارق سمیت دیگراہم شخصیات موجودہونگیں ۔

(جاری ہے)

پورے صوبے سے 7ہزارکھلاڑیوں نے 15مرداور13خواتین گیمزمیںبھر پور حصہ لیا اوران کھلاڑیوں کوان کے شہرمیں انکے دروازے پر کٹس،شوزاوردیگرسامان فراہم کی گئی ۔ جبکہ آخری مرحلہ کل سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا جس میں تمام ڈویژن کی فاتح مردو خواتین کھلاڑی حصہ لینگی ،جن کیلئے بہترین رہائش ، ٹرانسپورٹیشن اورطعام کا بہترین انتظام کیاگیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :