کرم ایجنسی دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

پاک فوج کا خصوصی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پاراچنار بھجوا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اپریل 2017 10:45

کرم ایجنسی دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2017ء) :کرم ایجنسی کے علاقہ گودر میں مسافر بس میں بم دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 جبکہ زخمیون کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مسافر بس گوادر سے سدا جا رہی تھی کہ دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاک فوج بھی زخمیوں کی مدد کے لیے میدان میں آ گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زخمیوں کی امداد کے لیے پاک فوج کا ایم آئی 17 خصوصی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر دھماکے کے زخمیوں کو پشاور اسپتال منتقل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :