پنجاب میں فروغ تعلیم کے عمل کو تیز تر کرنے کیلئے قومی و بین الاقوامی تعلیمی کانفرنسوں کے انعقاد کا فیصلہ
پنجاب کے سرکاری سکولوں کوانٹر نیٹ کے ذریعے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جا رہا ہے‘رانا مشہوداحمد خاں
منگل 25 اپریل 2017 18:50
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صو بائی وزیر رانا مشہود نے کہاکہ حکومتی اصلاحات میں متواتر بہتری سے طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میںاساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے توسط سے سکول اساتذہ کو جدید تعلیمی تصورات سے آگا ہ رکھنے میں نمایاں مدد ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں سمارٹ ڈیجیٹل بورڈز کی تنصیب سے طالبعلموں کی تعلیم میں دلچسپی بڑھے گی اور وہ خوشگوار ماحول میں پڑھیں گے۔اس طرح طالبعلموں کو جدید تعلیمی تصورات سے آگاہ رکھنے میںبھی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت دنیا کے بہترین تعلیمی ماڈلز کا بغور جائزہ لے رہی ہے تا کہ سکول ایجوکیشن سیکٹر کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ رکھ کر پنجاب کے طالبعلموں کو بہترین پروفیشنل کے طور پر ڈویلپ کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا گیا ۔اس کے نتیجے میں آج پنجاب کے سکولوں میں سوا کروڑ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے 25لاکھ سے زائدبے وسیلہ بچوں پر تعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.