ڈان لیکس میں ملوث اصل عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے،بابر اعوان

بڑے گھرکی 2بلیوں کوبچالیاگیااور3بکروں کوقربانی کے طورپرپیش کیاگیا،،انٹرویو

منگل 25 اپریل 2017 23:54

ڈان لیکس میں ملوث اصل عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے،بابر اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء)سینئرقانون دان بابراعوان نے کہاہے کہ ڈان لیکس میں بڑے گھرکی 2بلیوں کوبچالیاگیااور3بکروں کوقربانی کے طورپرپیش کیاگیا،ڈان لیکس میں ملوث اصل عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاپنے بیان میں سینئرقانون دان بابراعوان نے سوشل میڈیاپراپنے پیغام میں کہاکہ ڈان لیکس معاملے پرتین بکرے قربانی کے طورپرپیش کئے گئے اوربڑے گھرکی 2بلیوں کوبچالیاگیا۔بابراعوان نے کہاکہ قوم ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کامطالبہ کررہی ہے ،ڈان لیکس میں ملوث عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے ،معاملے میں ملوث اصل عناصرکے خلاف مقدمہ درج کیاجائی۔(یاسرعباسی)