بانی ایم کیوایم ذہنی طورپرمستحکم نہیں ،ْایم کیوایم لندن کاملک میں کوئی وجودنہیں ہے ،ْڈاکٹر عشرت ا لعباد

کراچی میں سیاسی خلاء پیداہوچکاہے جس سے شہرقائدمیں انتہاپسندی اورسیاسی عدم استحکام پیداہوگا ،ْانٹرویو

جمعرات 27 اپریل 2017 15:13

بانی ایم کیوایم ذہنی طورپرمستحکم نہیں ،ْایم کیوایم لندن کاملک میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم ذہنی طورپرمستحکم نہیں ،ْایم کیوایم لندن کاملک میں کوئی وجودنہیں ہے ،ْ کراچی میں سیاسی خلاء پیداہوچکاہے جس سے شہرقائدمیں انتہاپسندی اورسیاسی عدم استحکام پیداہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاکہ کراچی میں سیاسی خلاء پیداہوچکاہے جس سے شہرقائدمیں انتہاپسندی اورسیاسی عدم استحکام پیداہوگا،سیاسی عدم استحکام کافائدہ دشمن قوتیں خصوصاًبھارت کوفائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی خودنہیں بنی بنائی گئی ہے ، پی اے سی اورپی ایس پی ایک ہی مصنف کی دوتحریریں لگتی ہیں ،ْ ایم کیوایم پاکستان میں ورکر کم اورلیڈرزیادہ ہیں ، فاروق ستارمیں حقیقی لیڈروالی صلاحیت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گورننس کے لحاظ سے پرویزمشرف دورسب سے اچھاتھا،ان کے دورمیں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ۔ڈاکٹرعشرت العبادنے کہاکہ بانی ایم کیوایم پاگل ہوچکے ،ان کی ذہنی حالت مستحکم نہیں ،ایم کیوایم لندن مخدوش ہے جس کاملک میں کوئی وجودنہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس نے حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں ،جب وقت ساتھ نہ ہو تو پھر کوئی چیز بھی ساتھ نہیں دیتی ،جے آئی ٹی کے ممبرز کس طرح 2 سینئرز ججوں کے ریمارکس اور ججمنٹ کو غلط کہیں گے اس کیس میں اب اسٹیبلشمنٹ بھی شامل ہو گئی ہے ،آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کو بڑی وضاحت اور کلیئرٹی سے تحقیق کرنا ہو گی ،ْیہ کیس دوبارہ سپریم کورٹ میں ہی جائے گا ،حقائق کی بنیاد پر فیصلہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ 120 دن کی سماعت میں سپریم کورٹ کے معزز ججوں نے اس کیس کو پوری طرح کھنگال لیا ہے ،ْجو انہوں نے فیصلہ لکھا ہے اس سے اختلاف کرنا جے آئی ٹی کیلئے بھی مشکل ہو گا ،یہ سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ نہیں تھا ،جے آئی ٹی کے بعد حتمی فیصلہ آئے گا

متعلقہ عنوان :