پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمیشہ مخلصانہ کردار ادا کیا ،صدر ممنون حسین
جمعرات 27 اپریل 2017 16:22
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ روس سے اچھیتعلقات چاہتا ہیاورروس کے ساتھ خوش گوار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ریاست کی اکائیوں میں احساس محرومی تب پیداہوتا ہے جب عوامی مسائل کے حل کی رفتار سست ہو جائے۔ اس سیریاست کمزور ہوتی ہے۔ اس کیے عوامی مسائل کے حل کے لیے ضابط کار کو رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے جسے بتدریج دفتری زبان بنانا چاہئے ، اس سے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ ہمیشہ اردو میں تقریر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جامعات کو چاہئے کہ وہ جدید علوم کی کتابوں کاترجمہ اردو میں کرائیں تاکہ معاشرے کا کوئی طبقہ علم سے محروم نہ رہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا جلدخاتمہ ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ مسلح افواج نے بھی اہم کردارادا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیاجائے گا اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل اعتماد میں لیا گیاہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی پالیسیوں کی سمت درست ہے جس کینتیجے میں ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کے فضل سے ترقی کی ایک بڑی چھلانگ لگانے کی تیاری کررہا ہے جس میں قوم کے تمام طبقات کو اپناحصہ ڈالنا چاہئے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے زیر تربیت سینئر افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے، وزیراطلاعات
-
سرکاری اداروں اور دفاتر پرسائبرحملے کا خدشہ،سیکورٹی ہائی الرٹ ایڈوائزری جاری
-
عمران خان سے ملاقات ہوئی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
-
نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکم امتناع نہیں ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
-
سائفر کیس میں نیا موڑ، ایف آئی اے نے نئے شواہد پیش کرنے کی درخواست دائر کردی
-
مکروہ ہتھکنڈوں اور پرتشدد کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے،رﺅف حسن
-
توہین عدالت کے قانون کو منسوخی اورججوں کی دوہری شہریت پر قومی اسمبلی میں بل‘حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دوتہائی اکثریت نہیں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا ہتک عزت بل سے لاعلمی کااظہار
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.