بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی ترقی کے عمل کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے‘ منشاء اللہ بٹ

جمعرات 27 اپریل 2017 16:30

بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی ترقی کے عمل کو ان کی کارکردگی سے مشروط ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے بلدیاتی نظام رائج کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اس نظام سے کر پشن مافیا کا خاتمہ،سرکاری زمینوں و خزانہ کو اپنی ذاتی ملکیت بنانے والوں کے گرد آ ہنی ہاتھوں سے گھیر ا تنگ کر دیا گیا ہے، تعلیم کے حصول کے بغیرمعاشرے کو شعور یافتہ بنانا ممکن نہیں ۔

انہوں نے جشن بہاراں فیسٹیول کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں ملازمین کی ترقی کے عمل کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے تیز رفتار تعمیر و ترقی کے و یژن کو اپنا نصب العین بنا کر ہی ہر سطح پر ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انار کی پھیلانے والوں نے ملک اور صوبہ کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو اپنی اپنی یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور سڑکوں کے کناروں کو سر سبز و شاداب بنانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون شروع ہونے سے قبل تمام بلدیاتی ادارے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گندے پانی کے نکاس کے نالوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیں تاکہ موسم برسات میں کسی قسم کی دشواری و پریشانی کا سا منا نہ ہونے پائے۔

انہوں نے کہا کہ قدرت کی رعنائی کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے پارکوں ، باغوں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو ہر قسم کے پھولوں اور درختوں کی آماجگاہ بنا ناوقت کی اہم ضرورت ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے جشن بہاراں فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو اور نغمے پیش کئے۔جبکہ مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں کو انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی دئے گئے۔

متعلقہ عنوان :