ملتان،تھانہ ممتاز آباد پولیس کی کارروائی، بڑی تعداد میں آتشبازی کا سامان برآمد

جمعہ 28 اپریل 2017 12:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) ملتان میں تھانہ ممتاز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں آتشبازی کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ سامان ٹرک میں فیصل آباد سے ملتان لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہاڑی چوک کے قریب خوفیہ اطلاع پر پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ٹرک کی چیکنگ کی جس میں سے بڑی تعداد میں آتش بازی کا سامان برآمد ہوا۔ پولیس نے برآمد شدہ سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق آتش بازی کا سامان فیصل آباد میں تیار کیا گیا تھا جسے ٹرک کے ذریعے ملتان لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :