وزیراعظم محمد نواز شریف کا موجودہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے پر ناراضگی کا اظہار
غیر فعال آئی پی پیز سے متعلق مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل وضع اور دو روز میں رپورٹ پیش کی جائے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، متعلقہ وزارتوں اور ان کے اداروں نے پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی جس کیلئے ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے وزیراعظم محمد نواز شریف کا توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 28 اپریل 2017 17:50
(جاری ہے)
انہوں نے اجلاس کو بتایاکہ بجلی کی 866میگاواٹ پیداوار اپریل کے مہینے میں نظام میں بحال کر دی گئی ہے اور مئی 2017ء کے وسط تک مزید 400میگاوٹ بجلی نظام میں شامل کی جائے گی ۔
وزیر پانی و بجلی نے اجلاس کو بتایاکہ بجلی کے نظام میں رکاوٹیں دور کرنے کا پروگرام دسمبر 2017ء تک مکمل ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس کو پاکستان میں سولر پاور منصوبوں کی فنڈنگ کے حوالے سے عالمی بینک کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال کی ہر گھنٹے بعد نگرانی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یہ ٹیم بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کی نگرانی کے بارے میں بھی ہفتہ وار بنیاد پر رپورٹ دے۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی ، سیکرٹری خزانہ اور وزیر اعظم کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ غیر فعال آئی پی پیز سے متعلق مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل وضع اور دو روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی پیداوار کے پلانٹس کی فرنس آئل سے ری گیسیفائیڈ لیکوڈ نیچرل گیس (آر ایم جی) اور کوئلے پر منتقلی کا متوازن منصوبہ وضع کیاجائے اور توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میںیہ منصوبہ پیش کیاجائے جس سے حکومت کو تمام شعبوں کے لئے بجلی کی لاگت مزید کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سینئر حکام نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.