جاپانی سرمایہ کاروں کی مختلف شعبوں میں دلچسپی خوش آئند ہے ‘معاشی سرگرمیوں با الخصوص نجی سیکٹر کے مزید فعال ہونے سے روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہو رہے ہیں ، معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کے باعث سماجی سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں
گورنر سندھ محمد زبیر کی جاپان کی مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد سے بات چیت
جمعہ 28 اپریل 2017 22:23
(جاری ہے)
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں جاپان کی مٹسوبشی Mitsubishi کارپوریشن کے وفد جس کی قیادت کارپوریشن کے سینئر ایگزیکٹیو نائب صدر (SEVP) ایچی تنابی Eiichi Tanabi کر رہے تھے ، سے ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر مٹسوبشی کا رپوریشن کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر Kimihid Ando بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون ،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے، بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے کراچی بے پناہ استعداد کا حامل شہر ہے جہاں کا پر کشش ماحول ، تعلیم یافتہ ،کم لاگت ، تجربہ کار اور ہر وقت دستیاب افرادی قوت سرمایہ کاروں کے لئے منفرد اہمیت کی حامل ہیں اس شہر کی خاص بات سرمایہ کاری کے فوری فوائد بھی شامل ہے ،جاپان کے سرمایہ کار امن و امان کی بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٴْٹھائیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دورنوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں مزید اضافہ کے لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے،مٹسوبشی اپنے معیار اور کارکردگی کے باعث پاکستان میں جانا پہچانا نام ہے۔ ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ صوبہ میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں گے، و اضح رہے کہ مٹسوبشی کارپوریشن دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اتنا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.