کل کا پاکستان زیادہ محفوظ ، پر امن ،صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کیلئے زیادہ سازگار ہے،ممنون حسین
انتہا پسندی ودہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری قوم نے اپنے جان و مال کی جو قربانیاں دیں اس کا نتیجہ سامنے آ رہا ہے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو نے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ،پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے خطے کے محفوظ ترین ملک کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، صدر مملکت کا کانفرنس سے خطاب
جمعہ 28 اپریل 2017 22:23
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ حکومت نے صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے انتہائی لبرل اور کاروبار دوست قوانین وضع کیے ہیں جن سے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ جنوبی ایشا کئی اعتبار سے دنیا میں منفرد اور خوش قسمت خطہ ہے اوریہاں بسنے والی اقوام کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، کسی ایک قوم کا فائدہ یا نقصان پورے جنوبی ایشیا کی ہر قوم پر اثر انداز ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ سارک کے قیام کا مقصد بھی یہی تھا تاکہ جنوبی ایشیا کے عوام کا معیا ر زندگی بلند کرنے کے لیے جغرافیائی قربت سے فائدہ اٹھا کر علاقائی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔اس لیے ضروری ہے کہ ضروری ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ تنگ نظری کے شکنجے توڑ کر باہمی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملانے کیلئے پاکستان اور چین اقتصادری راہداری کے جس منصبوبے پر عمل جاری ہے اس سے نہ صرف یہ خطہ ترقی کرے گا بلکہ دیگر، خاص طور پر ہمسایہ ممالک بھی اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی فعالی کے بعد پاکستان اور یہ خطہ عالمی تجارتی، اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔ اس پس منظر میں صنعت وتجارت کے علاوہ زندگی کے بیشتر شعبوں کا انحصارمالیات و شماریات کے ماہرین پربڑھ جائے گا اس لیے مستقبل کے تقاضوں کی تکمیل کیلئے متعلقہ شعبہ کے لوگ اپنی تیاری تیز کر دیں۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اس سلسلے میں ہر طرح کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ صدر مملکت نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اکاؤنٹنگ اور فنانس سے متعلق مختلف شعبوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے مسلسل آگاہ ر ہیں اور ان معاملات کے بارے میں متعلقہ اداروں کو اپنی تجاویز پیش کرتے رہیے تاکہ ان پر غور کر کے مناسب پالیسیاں تشکیل دی جا سکیں۔ صدر مملکت نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں سے خطے کو درپیش معاشی چیلنجوں جیسے اہم موضوع پر غور کا موقع ملے گا۔ صدر مملکت نے امید کاا ظہار کیا کہ اس کانفرنس سے خطے کی ترقی و خوشحالی اور پیشہ ورانہ امور کی بہتری کے لیے بہت سی اچھی تجاویز سامنے آئیں گی جو پالیسیاں مرتب کرنے میں سود مند ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر سافا کے صدر ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر اے ایس ایم نعیم اور آئی سی ایم اے کے صدر محمد اقبال غوری نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.