10ارب روپے کی جھوٹی پیشکش پرعمران خان کیخلاف آرٹیکل62اور63کے مطابق مقدمہ دائرکرناچاہئے، امیرمقام
جمعہ 28 اپریل 2017 22:48
(جاری ہے)
انجینئر امیر مقام نے کہاکہ نام نہاد میرٹ اورانصاف کی حکومت میںمیرٹ اورانصاف کاگلادبایاجارہاہے،عمران خان عوام کیلئے ڈینگی ثابت ہوگئے ہیں‘2018 کے عام انتخابات میںعوام کے ہاتھوںمسل دیئے جائیںگے۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے کبل گرائونڈسوات میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انجینئرامیرمقام نے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے چکدرہ فتح پورروڈکا82کلومیٹر روڈ کاافتتاح بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ہفتے بحرین کالام روڈجس پر10ارب روپے کی لاگت آئیگی کاآئندہ ہفتہ افتتاح کریںگے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خان صاحب دیگراںنصیحت اورخودمیاںفضیحت کے مصداق ہیں،عمران خان نے اپوزیشن کامطلب حکومت کوگراناہی سمجھ لیاہے، انہیںجمہوری قدروںسے آگاہی اوراپوزیشن کے جمہوری کردار کے حوالے سے کوئی درس لینا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ بلین ٹری نے سلمانی ٹوپی پہنی ہے اسلئے کسی کونظر نہیں آرہے یاخان صاحب کی سونامی کے نذرہوگئے ہیں،عمران خان نے خیبرلیکس،پیڈولیکس،احتساب کمیشن میںڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی،سپیکر کیخلاف قومی احتساب بیوروکے کیس سمیت کئی مسائل پرمجرمانہ خاموشی اختیارکی ہے مگرعوام کبھی نہیںبھول سکتے ،اس کاازالہ آئندہ انتخابات میںکریںگے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کبھی عدالتوںپر اعتمادکا اظہار کرتے ہیںتوکبھی کہتے ہیںکہ عوام میںجائوںگا،اس دوہرے معیارہی سے انکا نام سیاسی ڈکشنری یوٹرن خان پڑ گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ اب ترقیاتی منصوبوںکی تکمیل کیلئے نہ صرف کشکول لیکرپھرتے ہیںبلکہ جی پی فنڈکوبھی نہیںبخشا۔انجینئرامیرمقام نے سوات کے عوام سمیت خیبرپختونخواکے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے مجھ پرجس اعتمادکااظہارکیاہے اس کی تکمیل کیلئے آپ سب میراساتھ دیںگے اورروشن پاکستان کے وژن کوعملی جامہ پہنائیںگے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ یوٹرن خان صاحب اوراس کے حواریوںنے پہلے کہاتھا کہ عدالت کے فیصلے کومن وعن تسلیم کریںگے مگر اب جے آئی ٹی کے بنانے اور اس میںافسران کی تقرری پرانہیںاعتراض ہے،دھرناخان ایک ہسپتال اورایک ورلڈکپ کے کریڈٹ پروزارت عظمیٰ مانگ رہے ہیںپھر توڈیرن سیمی کے کریڈٹ پر2ورلڈ کپ ہے توکیاویسٹ انڈیزکی صدارت اسے سپردکی جائے۔انہوںنے کہاکہ لاہورمیںشوکت خانم ہسپتال کے تعمیرکیلئے وزیراعظم نوازشریف نے نہ صرف اراضی دی بلکہ ہسپتال تک پہنچنے کیلئے سڑکیں بھی بنائیں،زمین وزیراعظم نوازشریف نے دی جبکہ چندہ عوام نے توعمران خان کاکیاکرداررہا،صرف رشتہ داروںکواس میںبھرتی کرنا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.