لاکھوں کی تعدا د میںعوام نے جلسے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینا پڑے گا ‘ سید صمصام علی بخاری

سپریم کورٹ کے دوججزنے وزیراعظم کو نااہل قراردیا ہے ، باقی تین نے مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے ،ان کوگھر جاناہوگا ‘ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

جمعہ 28 اپریل 2017 23:11

لاکھوں کی تعدا د میںعوام نے جلسے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام نے جلسے میںشرکت کرکے ثابت کردیا کہ وزیراعظم کواستعفیٰ دیناپڑیگا، سپریم کورٹ کے دوججز نے وزیراعظم کو نااہل قراردیاہے ، باقی تین نے وزیراعظم کی مزید تلاشی کا حکم دیا ہے ان کو گھر جانا ہوگا، پریڈگرائونڈ جلسہ گاہ میںعوام کاجوش و خروش دیدنی تھا، تحریک انصاف کے رہنماء و کارکن جلسے کی کامیابی پر مبارکبادکے مستحق ہیں۔

ان خیالات کااظہار سیدصمصام علی بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے سخت تنگ ہے ، موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کے سواکچھ نہیں دیا، حکمرانوں کی ترجیح میںعوام کے مسائل میں کمی کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ہے بلکہ ان کی ترجیح میںاپنی کرپشن اور پانامہ چوری کوچھپانا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے 10 ارب دینے کا عوام کو بتا کر حکمرانوں کے اقتدار میںآخری کیل ٹھونک دی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی تاریخ رہی ہے کہ یہ لوگوں کوپیسے سے خریدکر اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتے ہیں ، وزیراعظم نے ہی ملک میںپیسہ کی سیاست کو فروغ دیاہے ،عوام کی زبان میں یہ نعرہ عام ہوچکا ہے کہ گلی گلی میںشو رہے ، حکمران چور ہیں ۔سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف وزیراعظم کے استعفیٰ تک چین سے نہیںبیٹھے گی اور کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہدمنطقی انجام تک پہنچا کردم لے گی۔

متعلقہ عنوان :