ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ( ڈی اے ای ) کے سالانہ امتحانات 2017، 3مئی سے شروع ہونگے

جمعہ 28 اپریل 2017 23:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم پشاور کے ما تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ( ڈی اے ای ) کے سالانہ امتحانات 2017، 3مئی 2017سے شروع ہو رہے ہیں۔اس امتحان میں تقریباً 75000طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امتحان کیلئے صوبہ خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل 164امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ہر ضلع میں تجربہ کار پروفیسرز پر مشتمل ایک موبائل انسپکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ اپنے اپنے اضلاع میں امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کریں گی اس کے ساتھ ساتھ چئیر مین ٹیکنیکل بورڈ ، کنٹرولر امتحانات ، سیکرٹری اور اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات بھی امتحانی مراکز کے اچانک معائنے کریں گے تاکہ نقل کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

عوام الناس اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نقل کی روک تھام میں بورڈ انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔