’’گمنام آدمی کا بیان‘‘، اس شخص نے لکھی ہے جو خود گمنام نہیں، سید مراد علی شاہ
جمعہ 28 اپریل 2017 23:40
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسٹریکچر کے اعتبار سے تمام نظمیں آسان زبان میں لکھیں گئی ہیں، زیادہ تر نظمیں مایوسی میں لکھی گئی ہیں۔
اگر آپ قلمکار بھی مایوس ہوجائیں گے تو قوم کو، سیاستدانوں کو، حکومتوں کو اور عوام کو کون جگائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کتاب میں کوئی پر امید نظم ڈھونڈنے کی کوشش کی، جب میں نے صفحہ نمبر 56 پر New Year's Resolutionکی نظم دیکھی تو بہت خوشی ہوئی کہ یقینا یہ نظم امید افزا ہوگی، لیکن جب نظم پڑھی تو اس میں اتنی امیدیں وابستہ کی گئیں تھیں کہ مجھے مایوسی ہونے لگی کہ یہ سبب کیسے پوری ہوں گی اور میں نے سوچا کہ کتاب کا نام کہاں اور کسی طرح رکھا گیا ہے۔ جب فاضل جمیلی کی شاعری پڑھتے پڑھتے صفحہ نمبر85 پرپہنچا تو ایک نظم "گمنام آدمی کا بیان " کے عنوان سے لکھی گئی تھی پڑھی، یہ ایک خوبصورت خیال ہے اور اس آزاد نظم میں ٹی وی اینکرز،ملاں، قاضی اور پھر ایک دفتر اور فائلوں کا ذکر بھی نظر آیااور یہ نہایت ہی خوبصورت نظم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صفحہ نمبر 87 پر لیاری کا نوحہ پڑھا، جس میں فاضل جمیلی صاحب نے رفیق انجنیئر کو یاد کیا ہے۔ آپ نے واجہ کریم داد کو یاد رکھا ہے، خالق جمعہ اور عبدالرحیم کو بھی یاد کیا ہے۔ اس طرح فاضل جمیلی نے بڑی خوبصورتی سے پوری لیاری اور اس کے لوگ اور محلوں کا ذکر کیا ہے۔ لیکن اب ہم لیاری کی رونقیں اور کراچی کی روشنیاں اور امن واپس لائے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس شاعری کے مجموعہ میں صفحہ نمبر 98 پر نظم " درختوں کے لیی" بھی بہت خوبصورت ہے۔ اس نظم میں فاضل جمیلی نے درخت کو تاکید کی ہے کہ کٹنے کے بعد جب تو لکڑی بن جائے تو وہ کسی شاہ کی کرسی نہ بنیںاوربندوق اور چھری کا دستہ بننے سے بھی انکار کر دے۔ انہوں نے اس نظم میںکشتی بننے اوربیساکھی بننے کا سبق سکھایا گیاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آخری نظم میں آپ نے "اجازت مانگی" ہے۔ لیکن جو کام آپ کے ذمے ہے اس سے اجازت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی صحافی اچھی کتاب لکھے گا اس کی حکومت سندھ ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.