حکومت کاشتکار کو خوشحال بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے ‘ رانا محمد ارشد
ہفتہ 29 اپریل 2017 13:14
(جاری ہے)
انہوںنے ہدایت کی کہ میرٹ اور شفافیت پر مبنی طریقہ کار پر کسانوں کو باردانہ کا اجراء کیا جائے اور کسی کی حق تلفی نہ ہونے دی جائے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیاد وںپر سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران ، کاشتکاروں کے نمائندے اور عوامی نمائندے سخت مانیٹرنگ کریں اور کسی خریداری مرکز پر بے قاعدگی کی صورت میں ٹال فری نمبر پر شکایت درج کی جائے تاکہ بے قاعدگی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خانیوال ضلع میں 14 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ کاشتکاروں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ایک وقت میںپٹ سن بوری یا پراپلین بیگ کا اجراء کیا جارہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم خریداری مہم کو صاف شفاف بنانے اور کسانوں و کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں گندم خریداری مراکز پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جہاں محکمہ خوراک ، ضلعی انتظامیہ کا عملہ، نمائندہ کسان اور دیگر اداروں کے نمائندگان موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے امسال40 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے ۔جس کے تحت کسان و کاشتکاران سی1300 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم کا شفاف طریقہ کار بنایا گیا ہے اور مراکز گندم خریداری سے صبح7 بجے سے باردانہ کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے نگران عملہ کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا گندم خریداری مہم کے دوران پائی جانے والی خامیوں سے میڈیا آگاہ کرے تاکہ اس کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے ساتھ ساتھ پاسکو کے مراکز سے بھی گندم خریداری کی جائے گی۔بعد ازاں انہوں نے گندم خریداری مراکز کے بھی دورے کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.