نواز شریف کو ہٹانے کیلئے ہر حربہ آزما لیا کامیاب نہیں ہوئے ، اب آسمانی بجلی ہی ان کو ہٹا سکتی ہے ، شیخ رشید
اگلے 100دن نواز شریف کیلئے اہم ہے ،ممکن ہے 90دن سے پہلے جے آئی ٹی ان کو ہٹا دے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ مردم شماری تو فوج کر ہی رہی ہے، فوج الیکشن شماری بھی شروع کر دے،تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیء، سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی تیسرے درجے کے لوگ ہیں۔ نواز شریف کی چوائس غلط ہے، گفتگو
ہفتہ 29 اپریل 2017 22:24
(جاری ہے)
ممکن ہے اگلے 90دن سے قبل ہی نواز شریف کو جے آئی ٹی نا اہل قرار دے دے۔ شیخ رشید نے کہا کہ فوج ابھی سے الیکشن شماری کی بھی تیاری کر لے۔
مردم شماری تو فوج کر ہی رہی ہے۔ فوج الیکشن شماری بھی شروع کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر شخص جمہوریت کا حامی ہے لیکن جمہوریت جب کرپٹ لوگوں سے بھری ہو تو اس لنگری لولی جمہوریت کا کیا فائدہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگوں کو سزائیں نہیں ملتی اس ملک کا کچھ نہیں ہو گا۔ ہم نے نواز شریف کو ہٹانے کے لئے ہر ممکن کی ہے اب اگر انہیں ہٹانے کے لئے آسمانی بجلی ہی گرے تو نہیں پتہ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بہتر آدمی ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ ہے۔ تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیئے۔ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی تیسرے درجے کے لوگ ہیں۔ نواز شریف کی چوائس غلط ہے۔ 10ارب کی آفر عمران خان کو کس نے کی اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ عمران خان اتنے کچے سیاستدان نہیں ہیں۔ کچھ نہ کچھ سوچ سمجھ کر ہی 10ارب کی بات کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ این ای55اور56سے الیکشن خود لڑیں گے ۔ اگر جیتنے والے امیدوار ملے تو عمران خان سے مزید سیٹیں مانگوں گا۔ عمران سے اتحاد کیا تو حکومت نے بھی ورغلانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ساری جماعتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں۔ آصف زرداری کے بارے میں عمران خان ٹھیک کہتے ہیں۔ آصف زرداری سے میں نے بھی کہا ہے کہ بلاول کو آگے لائیں لیکن وہ اسے آگے نہیں لا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد وزیر خارجہ مقرر ہو جائے گا۔۔( علی)مزید اہم خبریں
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.