جامعہ کراچی،بی اے / بی کام / بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

پیر 1 مئی 2017 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے / بی کام / بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے جس کے مطابق طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3700/= روپے فیس کے ساتھ 12 جون 2017 ء تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی بھی انہی تاریخوں میں 1000/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ فیکلٹی کی تبدیلی 1500/= روپے فیس کے ساتھ کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :