عمران خان کی ممتاز بھٹو سے ملاقات،ملک کی موجودہ خصوصاً سندھ کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور
آئندہ سندھ نیشنل فرنٹ اور پی ٹی آئی کی سندھ میں کرپٹ حکمرانوں ، لٹیروں اور سندھ میں کرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا عمران خان نے سردار ممتاز علی بھٹو کو حکمرانوں کے خلاف تحریک اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی ،ذرائع سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سے ان کے بڑے بھائی حاجی معشوق کے انتقال پر اظہار تعزیت
پیر 1 مئی 2017 20:40
(جاری ہے)
ذرائع نے کہا کہ ممتاز علی بھٹو نے انہیں کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کا منشور بانیان پاکستان کا دیا ہوا پروگرام ہے ، جس کے لیے سندھ نیشنل فرنٹ جدوجہد کرکے اسے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔
اگر آپ سندھ نیشنل فرنٹ کے پروگرام ، صوبائی خود مختاری کو اگر پی ٹی آئی کے منشور میں شامل کرں گے تو پھر ہم شامل ہونے کے لیے غور کرکے اپنے دوستوں ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ ممتاز بھٹو اور عمران خان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے ممتاز علی بھٹو سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک چور کو عدالت میں پہنچانے کے بعد اب سندھ کے بڑے ڈاکو کے خلاف میں میدان میںنکل سندھ کے عوام کے پاس آیا ہوں ، جس کے لیے مجھے آپ کے سہارے کی ضرورت ہے۔ آپ کے سیاسی تجربے اور بصیرت اور دیدہ دلیری کو دیکھ کر ہماری روح خوش ہوتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے جیسا نڈر بہادر شخص ہماری صفوں میں شامل ہو۔ جس پر ممتاز علی بھٹو نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ آپ کو جلد جواب دیں گے۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے بھی ممتاز علی بھٹو سے الگ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرکے انہوں نے بھی ممتاز بھٹو پر پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائیوں پر بھرپور مذمت کی۔ آخر میں شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان حکمرانوں سے جمہوریت کو نہیں بلکہ ملک کے لوٹے لٹیروں اور غداروں کو خطرہ ہے ، جنہوں نے اداروں اور ملک کے خلاف سازشیں کی ہیں۔ آخر میں ممتاز بھٹو سے میڈیا نے آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا سوال کیا تو ممتاز بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کی کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں ایسی ہیں یا تو وہ پاگل ہیں یا پھر قوم پاگل ہے۔ اگر آصف علی زرداری کرپشن کے خلاف واقعی تحریک چلانا چاہتا ہے تو پھر اپنی گردن کٹوا کر میدان میں آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.