شاہد آفریدی نے اپنے کرکٹ کیریئر کے سب سے’’ ناخوشگوارلمحے‘‘ پر سے پردہ اٹھا دیا

میری زندگی کا سب سے افسوس ناک لمحہ کرکٹ بال کو کاٹنا تھا ، بوم بوم آفریدی

منگل 2 مئی 2017 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کرکٹ کیریئر کے سب سے’’ ناخوشگوارلمحے‘‘ پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد آفریدی بھی اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں زیاد ہ رہنے لگے ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا ویب سائٹس پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ایسے ہی ’’چیٹ سیشن‘‘کے دوران انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹر اور فیس بک پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔اس دوران ایک ٹوئٹر صارف نے سوال پوچھا کہ ’’آپ کے کیریئر کا سب سے ناخوشگوار لمحہ کون سا ہی ‘‘۔آفریدی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میری زندگی کا سب سے افسوس ناک لمحہ کرکٹ بال کو کاٹنا تھا اور میں اب بھی سوچتا ہوں کہ میں ایسا کیوں کیا تھا ۔‘‘

متعلقہ عنوان :