وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے افغانستان کے نائب وزیر خزانہ کی ملاقات ،ْ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور افغانستان کو دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے مزید روابط استوار کرنے کی ضرورت ہے ،ْوزیر خزانہ ا سحاق ڈار

جمعہ 5 مئی 2017 20:35

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے افغانستان کے نائب وزیر خزانہ کی ملاقات ،ْ باہمی ..
یوکوہاما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے مزید روابط استوار کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے افغانستان کے نائب وزیر خزانہ نے جاپان کے شہر یوکوہاما میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

افغان نائب وزیر خزانہ نے افغانستان میں پاکستان کی مدد اورمعاونت سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قومی اسمبلی کے سپیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کا حالیہ دورہ افغانستان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب خوش آئند اقدام ہے۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے مزید روابط استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کااجلاس رواں سال ہو گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے سلسلہ میں جاپان کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :