وزیراعلیٰ پنجاب سے سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن کی ملاقات

توانائی روڈ سیفٹی،گاڑیوں کی انسپکشن سمیت دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

جمعہ 5 مئی 2017 21:05

وزیراعلیٰ پنجاب سے سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعہ کو یہاں سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،کوڑا کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے ،روڈ سیفٹی،گاڑیوں کی انسپکشن وسرٹیفکیشن،ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے مواقع موجود ہیں ۔

سویڈن کے سرمایہ کارکوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے سویڈن کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔پنجاب حکومت نے 3بڑے شہروں میں میٹروبس سروس کا کامیابی سے اجراء کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میٹروبس سروس سے شہریوں کوجدید اورسستی سفری سہولتیں میسر آئی ہیں اورمیٹروبس سروس کے نظام کو دیگر شہروں تک پھیلایا جارہا ہے ۔

میٹروبس سسٹم کو مکمل طورپر آؤٹ سورس کیاگیا ہے ۔اس نظام کو مزید آگے بڑھارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ فیصل آباد میں بھی میٹروبس سروس شروع کی جائے گی اورمیٹروبس سروس سے استفادہ کرنے کیلئے فیڈر روٹس پر بسیں چلائی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہروں میں سپیڈو بس سروس کے اجراء سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملی ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے۔ سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :