لاہور: لاہور کے 6 پرائمری اور مڈل سکولوں کی اپر گریڈیشن کا فیصلہ

وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ان سکولوں کی اپر گریڈیشن کی مد میں تخمینہ جاتی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ایک مراسلہ بھی جاری کردیا

جمعہ 5 مئی 2017 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے 6 پرائمری اور مڈل سکولوں کی اپر گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیراعلی سیکرٹریٹ نے ان سکولوں کی اپر گریڈیشن کی مد میں تخمینہ جاتی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو ایک مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ اپ گریڈ کئے جانے وایل پرائمری اور مڈل سکول کوٹری والی، چوک رشید، دروغے والا اور شالیمار میں واقعہ ہے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :