وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ کی ملاقات، چوہدری نثار نے ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن ،چمن بارڈر پر کشیدگی اور ایف سی بلوچستان سے رابطے سے متعلق آگاہ کیا

ہفتہ 6 مئی 2017 23:05

وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ کی ملاقات، چوہدری نثار نے ڈان لیکس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں چوہدری نثار نے وزیراعظم کو ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن ،چمن بارڈر پر کشیدگی اور ایف سی بلوچستان سے رابطے سے متعلق آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کونجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن کے اجراء اورچمن بارڈرکشیدگی سے متعلق بات چیت کی گئی ،وزیرداخلہ نے وزیراعظم کوایف سی بلوچستان سے راابطے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔