زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے

پی اے آر سی کے ترجمان کی ’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 8 مئی 2017 20:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) زرعی شعبہ کی ترقی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے۔ پی اے آر سی کے ترجمان نے ’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے فصلوں کی نئی اقسام بھی متعارف کروائی جارہی ہیں جن سے زیادہ اور بہتر پیداوار حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی اے آر سی کے زرعی سائنسدان زرعی شعبہ کی مزید بہتری کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے کسانوں کو تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے اور ان کی رہنمائی کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لئے ملک میں زیتون اور چائے کی کاشت اور پیداوار میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔