لاہور: اٹلس ہنڈا اور لائف سٹائل کی معاونت سے چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کے ساتھ ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میں ہونے والی اس تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں، ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی

پیر 8 مئی 2017 23:41

لاہور: اٹلس ہنڈا اور لائف سٹائل کی معاونت سے چلڈرن کمپلیکس میں بچوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) TRSFنے اقوامِ متحدہ کے چوتھے سالانہ گلوبل روڈ سیفٹی ویک کے تحت سٹی ٹریفک پولیس سے مل کر اٹلس ہنڈا اور لائف سٹائل کی معاونت سے چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کے ساتھ ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا۔ ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میں ہونے والی اس تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں، ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے روڈ سیفٹی بارے آگاہی لیکچر بھی دیا۔ تقریب میں اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینیجر تسلیم شجاع، لائف سٹائل کے CEO میاں اختر اور دیگر افسران شریک تھے۔TRSF کے چیئرمین خورشید الزماں خوشحالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے اور قانون کا احترام کرنے کی تلقین کرنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

نیشنل سیفٹی مینیجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم تمام تر وسائل برئوے کار لا رہے ہیں۔ میاں اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہئے۔تقریب کے آخر میں بچوں کے درمیان کوئز پروگرام منعقد کیا گیااور ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :