دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنوں کی شکست کی یاد میں ماسکو میں فوجی پریڈ، جدید ہتھیاروں کی نمائش کی گئی

بدھ 10 مئی 2017 01:50

ماسکو ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2017ء) دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کے ہاتھوں نازی جرمنوں کی شکست کی یاد میں ماسکو میں فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں روس نے اپنے جدید ہتھیاروں کی نمائش کی۔

(جاری ہے)

ان جدید ہتھیاروں میں آر ایس 24 بین البراعظمی میزائل سسٹم بھی شامل تھا۔ سوویت یونین کے سابق سربراہ میخائل گورباچوف بھی فوجی پریڈ دیکھنے کیلئے ریڈ سکوائر پر موجود تھے۔ اس موقع پر روس کے صدر پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو دنیا میں پہلے کوئی طاقت تھی نہ اب ہے جو روس کو فتح کر سکے۔

متعلقہ عنوان :