بھارت میں ہونے والے داخلے کے امتحانات میں عملے کے لڑکیوں سے شرمناک مطالبے
امین اکبر بدھ 10 مئی 2017 23:48
بھارت میں ہونے والے National Eligibility and Entrance Test یا NEET امتحانات میں نقل کو روکنے کے لیے عملہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ۔ امتحان میں شریک طلباء اور طالبات کو چیکنگ کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر مشین سے گزرنے کا کہا گیا ۔ طلباء کے پاس موجود دھات کی تمام اشیاء نکلوا لی گئیں۔ حد تو یہ ہے کہ عملہ طالبات کو اوپری زیر جامہ میں دھات کا ہُک ہونے پر زیرجامہ اتارنے پر مجبور کرتا رہا ۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں کیرالہ کی 18 سالہ طالبہ کو زیر جامہ اتارنے کا حکم دے دیا گیا۔ اس لڑکی کی ماں ، جو خود بھی ٹیچر ہےاورامتحانی مرکز کے باہر موجود تھی، اس وقت حیران رہ گئی، جب اس کی بیٹی نے امتحانی مرکز میں جانے کے تھوڑی دیر بعد واپس آ کر اسے اپنے دھات کے ہُک والے اوپری زیر جامہ پکڑا دئیے۔
(جاری ہے)
یہ ایک واقعہ نہیں اس کے درجنوں واقعات مختلف امتحانی مراکز پر ہوئے۔
آندھرا پردیش کے بہت سے لڑکوں کو مکمل آستینوں والی شرٹ میں امتحان دینے کی اجازت نہیں د ی گئی ، جس کے باعث انہیں موقع پر ہی قینچی سے اپنی آدھی آستینیں کاٹنی پڑیں۔ اس امتحانی مرکز میں طلبا کو صرف ٹی شرٹ میں آنے کی اجازت تھی۔ایک امتحانی مرکز کے قریب رہنے والی ایک مسلمان فیملی نے طلبا کو 6 ٹی شرٹس بھی تحفے میں دیں۔ بنگلورو کے ایک سکول نے مکمل آستینوں والی شرٹ پہن کر آنے والوں کےلیے 2 درجن ٹی شرٹس کا بندوبست خود سے ہی کیا ہوا تھا۔
جوتوں کے حوالے سے بھی طلباء پر پابندی تھی کہ وہ سلیپر پہن کر آئیں یا ننگے پاؤں بیٹھ کر امتحان دیں۔ آندھرا پردیش میں لڑکیوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ میٹل ڈیٹیکٹر مشین سے گزرنے کےلیے اپنے بالوں میں لگی دھات کی پن بھی اتار دیں۔ لڑکیوں پر کانوں میں بالیاں اور ناک میں پن ڈالنے کی پابندی بھی تھی۔ اس کے علاوہ طلبا گہرے رنگ کے کپڑے بھی نہیں پہن سکتے تھے۔
امتحان لینے والے ادارے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایگزامینشن کی ہدایات کے مطابق امتحان میں شریک طلباء پر بڑے بٹن، بروچ ، اونچی ہیل ، کرتا اور پاجامہ کی بھی پابندی تھی۔ موبائل فونز اور دوسری ڈیوائسز جیسے بلوٹوتھ بھی ساتھ رکھنے کی پابندی تھی۔ طلباء کو کہا گیا تھا کہ وہ ایڈمٹ کارڈ اور مطلوبہ کاغذات کے ساتھ وقت مقررہ پر امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔
یہ امتحان ملک کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے تھا۔ 104 شہروں میں ہونے والے امتحان میں 11 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.