4 خطرناک دہشتگردوں کوپھانسی دے دی گئی ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 مئی 2017 15:17

4 خطرناک دہشتگردوں کوپھانسی دے دی گئی ۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مئی 2017ء) : چار دہشتگردوں کو بھانسی دے دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والے چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل،تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر سیدو شریف ایئر پورٹ پر حملہ کیا تھا۔پھانسی دیے جانے والے دہشتگردوں میں بخت امیر،محمد نواز اور مشتاق احمد اور اصغر خان شامل ہیں۔ چاروں مجرموں نے مجسٹریٹ کے رو برو اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :