چیف جسٹس کا کندھ کوٹ میں 12 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کانوٹس،آئی جی سندھ سے جواب طلب

جمعرات 11 مئی 2017 23:34

چیف جسٹس کا کندھ کوٹ میں 12 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء) چیف جسٹس نے سندھ کے ضلع کشمورمیں کندھ کوٹ کے علاقہ میں 12 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے جواب طلب کرلیاہے چیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی ان رپورٹس پرلیا جن میں کہا گیاتھاکہ بارہ سالہ بچی کراچی میں گھریلو ملازمہ کے طورپرکام کرتی تھی جسے مبینہ طورپربے ہوش کرنے کے بعد زیادتی کانشانہ بنایا گیا چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :