Live Updates

مصباح الحق بڑے اعزاز میں عمران خان کے ہم پلہ ہوگئے

پیر 15 مئی 2017 13:59

مصباح الحق بڑے اعزاز میں عمران خان کے ہم پلہ ہوگئے
ڈومینیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی ۔2017ء) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ویسٹ انڈیزکے خلاف ڈومینیکا ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی بطور قائد اپنا آخری میچ جیتنے والے محض چوتھے ملکی قائد بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف 101رنز سے آخری ٹیسٹ میں کامیابی بطور کپتان مصبا ح الحق کی 26ویں فتح تھی اور اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ بطور کپتان اپنا آخری ٹیسٹ جیتے والے محض چوتھے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں ۔ ان سے قبل یہ اعزاز عبدالحفیظ کاردار(1958ئ)،عمران خان (1992ئ) اور راشد لطیف(2003ئ) کے پاس تھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :