سائنسدان حسینہ کارا میک کلا نے مس یو ایس اے کا مقابلہ حسن جیت لیا

پیر 15 مئی 2017 14:53

سائنسدان حسینہ کارا میک کلا نے مس یو ایس اے کا مقابلہ حسن جیت لیا
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) امریکا کی سائنسدان حسینہ کارا میک کلا نے مس یو ایس اے کا مقابلہ حسن جیت لیا۔امریکی شہر لاس ویگاس کے مینڈلا بے کنونشن سنٹر میں منعقدہ سالانہ مقابلہ حسن ’مس یو ایس اے ‘{میں 25 سالہ کارا میک کلا فاتح قرار پائیں جو کہ مقابلے میں ڈسٹرک آف کولمبیا کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مس کارا کیمسٹری میں ڈگری ہولڈر ہیںاور امریکی نیوکلئیر ریگولیٹری کمشن میں کام کرتی ہیں ان کو اپنی جیسی 50 حسینائوں سے سخت مقابلہ درپیش تھا۔

دوسرے نمبر پر مس نیو جرسی فرسٹ رنر اپ رہیں۔مس کارا جن کی جائے پیدائش اٹلی ہے، سے صحت عامہ کے بارے سوالات کئے گئے جبکہ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو ٹوئیٹر کو میدان جنگ سے تشبیہہ دی۔انھوں نے کہا کہ کام کرنے والی جگہ پر مرد اور عورت برابر ہیں۔مس کارا اب امریکا کی طرف سے مقابلہ حسن ’’مس یونیورس ‘‘میں شرکت کریں گی۔