میڈیاہاؤسز حملہ ،نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،عدالت نے فاروق ستار ،عامر خان سمیت مفرور ملزمان کو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے

پیر 15 مئی 2017 17:15

میڈیاہاؤسز حملہ ،نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،عدالت نے فاروق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) انسدادہشتگردی کی عدالت میں 22 اگست کو پریس کلب کے باہر ہنگامہ آرائی اور ملک دشمن تقاریر کیس میں نامزد ملزمان پرپیر کو بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کو غیر تسلی نخش قرار دیتے ہوئے مفرور ملزمان فاروق ستار عامر خان اور دیگر کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں۔

پیر کو انسدادہشتگردی کی عدالت میں گزشتہ سال 22 اگست کو ہونے والی ہنگامہ ارائی اور ملک مخالف تقریر سے متعلق 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایس ایس پی ملیر راو انوار پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد قمر منصور شاہد پاشا گلفراز خٹک سمیت 50 سے زائد ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت میں راو انوار نے سی کلاس کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم عامر لیاقت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے جبکہ باقی ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی عدیل چانڈیو پیش نہ ہوسکے۔ عدالت کو اگاہ کیا گیا کہ کہ عدیل چانڈیو گزشتہ روز ہنگامہ آرائی میں شیل لگے تھے جس پر وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے ۔ بعد ازاںعدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ہر صورت مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ادھر عدالت نے کیس میں مفرور فاروق ستار عامر خان سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی31 مئی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے اس کیس میں ایم کیو ایم کے بانی کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے تو دوسری طرف ایم این اے کنور نوید اور قمر منصور ضمانت پر رہا ہیں۔

متعلقہ عنوان :