عوام کی صحت و تندرستی کی بہتری کے سلسلے میں تمام قومی میڈیا چیلنجز وزارت قومی صحت کے ساتھ مل کر کام کریگا
صحت عامہ کے پروگرام اور صحت سے متعلقہ پیغامات وطبی مشورے وغیرہ ترجیحی بنیادوں پر نشر کیے جائیں گے
پیر 15 مئی 2017 22:35
(جاری ہے)
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور پیمرا کے مابین اس سال کے آغاز میں ہونے والی خط و کتابت کے بعد اب پیمرا نے تمباکو نوشی پر قابو پانے کے پیغامات ترجیحی بنیادوں پر ٹی وی اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر چلانے پر اتفاق کیا ہے ۔
وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ اب تمام قومی میڈیا نیٹ ورکس صحت عامہ کے اہم مسائل اور امور بارے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور حکومت کی تمباکو نوشی پر قابو پانے اوردیگر امراض کے بارے میں پیغامات کا مقصد سرطان ،دل اور پھیپھڑوںاور ذیابیطس جیسے امراض پر قابو پانا ہے۔ اس ضمن میں ابلاغی مہم کا ابتدائی پائلٹ پروگرام ’’سپونج ‘‘کے نام سے چینلز کے تمام سٹیشنز پر شروع ہوگیا ہے تمباکو نوشی پر قابو پانے والے سیل کے ڈائریکٹر نے توقع ظاہر کی ہے کہ پبلک سروس پیغامات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور عوام الناس میں تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والے امراض بارے شعور و آگاہی پیدا ہوگی جس سے ان امراض کے علاج پر آنے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی 31مئی کو سگریٹ نوشی کے انسداد بارے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں سپونج مہم چلائی جائے گی اور تمام چینلوں کے پرائم ٹائم کے دورانیہ میں ہزاروں ریڈیو اور ٹی وی پروگراموں میں پیغامات چلائے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.