قر اقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں"علم تدریس میں معیار کا مسئلہ" کے حوالے سے دو روزہ قومی کانفرنس

منگل 16 مئی 2017 15:07

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء)گلگت قر اقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دوسری قومی کانفرنس بعنوان --"علم تدریس میں معیار کا مسئلہ" کے موضوع پر شروع ہوگئی ہے۔ جس میں ملک بھر سے نامور سکالرز نے شرکت کی۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان تھے۔کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں،جو ملک کو ایکسویںصدی کی ترقی یافتہ قوموں میں شامل کرنے کی ضمانت ہے،دنیابھرمیں جن ممالک اور سلطنتوں نے فتوحات اور کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کے پیچھے تعلیم ہے تعلیمی میدان میں آگے جاکر ہی کامیابی اور ترقی ممکن ہے ،قوم کی ترقی کے لیے اساتذہ کا کردار ضروری ہے ،اساتذہ اپنی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے جہدو جہد کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ استاد اور طالب علم لازم و ملزوم ہیں،بغیر استاد کے طالب علم کو حصول علم میں مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ یہ کانفرس تعلیمی میدان میں درپیش مسائل کے حل کا ذریعہ بنے گی ۔اس وقت پوری دنیاکی طرح ہمارے ملک میں بھی تعلیمی مسائل پائے جارہے ہیں مگر امید ہے اساتذہ کی مدد سے ان مسائل کو ختم کیاجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ تعلیم کے ذریعے سے مسائل کوختم کیاجاسکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سیمنار سے جہاں تعلیمی مسائل جو اساتذہ کو درپیش ہیں نہ صرف ان کے حل میں آسانی ہوگی بلکہ اس پر ریسرچ بھی کروا سکیں گے تاکہ مستقبل میں ان مسائل سے نکلنے میں ہمیں آسانی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی کی ضامن اساتذہ ہیں جن کے بغیر تعمیرو ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاہے۔

تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے ۔ہمارے نبی ؐ اورقرآن پاک میں تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس سے قبل کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد آصف خان نے کہاکہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کی مشہور جامعات کے مشہور ماہرین تعلیم اور دانشور اساتذہ اس خطے میں تشریف لائے ہیں ۔اس سیمنارسے جامعہ قراقرم کے اساتذہ سمیت طلبہ درس وتدریس و تحقیق کی راہ میں رہنمائی ملے گی۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی نظام میں بنیادی ضرورت کو محسوس کرنے سے قاصر ہیں جن پر خصوسی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔