کراچی ،ْعزیز آباد پولیس نے 15 سالہ افغان لڑکے کے قتل کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا

گرفتار شخص سے بڑی تعداد میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی

منگل 16 مئی 2017 22:33

کراچی ،ْعزیز آباد پولیس نے 15 سالہ افغان لڑکے کے قتل کے مشتبہ ملزم کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) عزیز آباد پولیس نے 15 سالہ افغان لڑکے کے قتل کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپارٹمنٹ کے مالک نے زینہ صاف کرنے کی 25 روپے اجرت مانگنے والے نور آغا کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلبرگ بشیر بروہی نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر امریکا فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص سے بڑی تعداد میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔بشیر بروہی کے مطابق افغان لڑکا نور آغا خاکروب تھا جو اپنے بھائی عمر اور دیگر کے ساتھ مل کر کریم آباد کی رہائشی کالونیوں سے چند روپوں کے عوض کوڑا کرکٹ جمع کرنے کا کام کرتا تھا اور یہ تمام لڑکے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی کے رہائشی تھے۔ور آغا اور اس کے ساتھ نعمت نے ایاز ملک کے فلیٹ کا زینہ صاف کرنے کے عوض 25 روپے کا مطالبہ کیا تھاتاہم ایاز نے نور آغا کو اجرت ادا کرنے کے بجائے طیش میں آکر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :