لاہور، اشرف کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کو درخت پر لٹکا دیا پو

بدھ 17 مئی 2017 21:54

لاہور، اشرف کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کو درخت پر لٹکا دیا پو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2017ء) چوہنگ کے علاقے میں دو بچوں کے باپ اشرف کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے اس کی لاش کو درخت پر لٹکا دیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے کہ ملتان روڈ کا رہائشی محمد اشرف تین روز قبل گھر سے کوٹ رادھا کش سسرال گیا تھا مگر وہ وہاں سے واپس نہ آیا جس پر گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی تو انہوں نے اس کے قرب و جوار کی آبادیوں میں تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا گزشتہ روز چوہنگ کے علاقے میں اسکی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس قتل کرکے لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا گیا ہے تاہم تفتیش اور پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :