کراچی میں بجلی کا حالیہ بریک ڈائون ٹرانسمیشن لائن کے باعث ہے ، پنجاب میں لائن لاسسز والے علاقے موجود ہیں ، سندھ میں بیشتر علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے ، خیبر پختونخوا حکومت بجلی پر سیاست کررہی ہے ، جولائی تک بجلی کی طلب و رسد کا فرق ختم ہو جائے گا، رمضان میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 17 مئی 2017 23:34

کراچی میں بجلی کا حالیہ بریک ڈائون ٹرانسمیشن لائن کے باعث ہے ، پنجاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا حالیہ بریک ڈائون ٹرانسمیشن لائن کے باعث ہے ، پنجاب میں لائن لاسسز والے علاقے موجود ہیں ، سندھ میں بیشتر علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے ، خیبر پختونخوا حکومت بجلی پر سیاست کررہی ہے ، جولائی تک بجلی کی طلب و رسد کا فرق ختم ہو جائے گا، رمضان میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا حالیہ بریک ڈائون ٹرانسمیشن لائن کے باعث ہے ۔ پنجاب میں لائن لاسسز والے علاقے موجود ہیں ۔ سندھ میں بیشتر علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام واجبات ادا کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی باقاعدگی سے دے رہے ہیں ۔

بجلی وافرہونے پر بھی چوروں کو نہیں دیں گے ۔ بجلی چوری کرنے والے لوڈ شیڈنگ کے خلاف جلوس نکالتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بجلی پر سیاست کررہی ہے ۔ جولائی تک بجلی کی طلب و رسد کا فرق ختم ہو جائے گا۔ 2018 سے پہلے بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اپنا وعدہ پورا کرینگے ۔ بجلی چوری والے علاقوں میں بھی سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔

رمضان میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں رکھیں گے۔ وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ بجلی کی قیمت ادا نہ کرنے والوں کو بجلی نہیں دینگے ۔ خیبر پختونخوا حکومت لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر ہم سے تعاون نہیںکر رہی ۔ وہاں پر 250 سے زائد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ۔ آئندہ چند روز میں بجلی کی موجودہ صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پشاور میں جلوس کی رہنمائی کرنے والوں کے علاقے 80 فیصد نادہندہ ہیں ۔ …(م د)