گولن تنظیم کے 4 رکن سعودی عرب سے ملک بدر،ترکی پہنچنے پر گرفتار

جمعرات 18 مئی 2017 14:21

گولن تنظیم کے 4 رکن سعودی عرب سے ملک بدر،ترکی پہنچنے پر گرفتار
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) ترک سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب کی طرف سے ملک بدر کیے جانے والے گولن تنظیم کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ملک بدر کیے جانے والے گولن تنظیم کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ کارندے حج و عمرہ کے انتظامات سے حاصل آمدنی کو تنظیم کے ذاتی خزانے میں جمع کرواتے تھے ۔ ترک خفیہ ایجنسی نے سعودی حکام سے رابطے کے دوران ان افراد کی نشاندہی کی تھی جنہیں بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا تھا ۔ ترک محکمہ پولیس کے جاری کردہ آپریشن کے نتیجے میں ان کارندوں کو ترکی لاتیہوئے قانون کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :