اعصابی بیماری نے مجھے پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی تحریک دی، سلمان خان

جمعرات 18 مئی 2017 15:08

اعصابی بیماری نے مجھے پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی تحریک دی، سلمان خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ ان کی بیماری’’فیشل نرو ڈس آرڈر‘‘نے ان کو پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی تحریک دی۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے اپنی ایک تازہ بات چیت میں اپنی بیماری کے بارے میں پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اعصابی بیماری ’’فیشل نرو ڈس آرڈر‘‘جس کو ’’ٹریگمینل نیورالجیا‘‘بھی کہتے ہیں نے ان کو پہلے سے زیادہ بڑھ کر محنت کرنے اور اداکاری کو سنجیدگی سے لینے کی تحریک دی۔

انھوں نے بتایا کہ اس بیماری سے وہ بدترین درد کا شکار ہوتے ہیں لیکن انھوں گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اس سے مقابلے کے لئے اپنے کو مضبوط بنایا۔سلمان نے کہا کہ درد کتنا بھی زیادہ ہو اس کو اس بات کا ادراک ہوا کہ اپنے سین میں کسی متبادل کی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :