داعش نے حکمت عملی تبدیل کرلی ،ْ شدت پسند تنظیم بھرتی کیلئے نئی نسل کو ہدف بنا رہی ہے ،ْڈی جی آئی ایس پی آر
اپنے دائرہ کار نو جوانوں کو خطے میں محفوظ رکھنا ہر فرد اور ریاست کی ذمہ داری ہے ،ْ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں جانوں کی قربانی دینے والوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں اور افسروں کا ہے ،ْدائمی کامیابی کیلئے عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں ،ْ میجر جنرل آصف غفور کا سیمینار سے خطاب
جمعرات 18 مئی 2017 15:08
(جاری ہے)
میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آپریشن رد الفساد کا مقصد ملک میں کیے گئے تمام آپریشنز کے مقاصد کا حصول اور ملک میں امن و استحکام قائم کرنا ہے ،ْ اس آپریشن کا ایک مقصد معاشرے سے شدت پسندی کا خاتمہ بھی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہاکہ اس مقصد کا حصول اس لیے بھی ضروری ہوگیا ہے کہ کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اب داعش اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے نوجوان نسل کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست کی حیثیت سے یہ ہماری مشترکہ اور انفرادی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اس خطرے سے بچائیں ،ْاس عمل کے دوران خطرے کی نشاندہی اور اس حوالے سے جوابی اقدامات اٹھانا شامل ہیں۔ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ ہماری کامیابیاں نوجوانوں کی ہی مرہون منت ہیں ،ْ وردی میں ملبوس پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں میں سے 90 فیصد نوجوان سپاہیوں اور افسران کی ہیں۔انھوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم دائمی کامیابی کیلئے ان عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.