کاشتکاروں کے مفادات کا بھر پور تحفظ کیا جارہا ہے، بلال یاسین
گندم خریداری مہم کو شفاف رکھنے کے لئے تمام تر انتظامی مشینری اور خفیہ اداروں کی طرف سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی سنٹر پر کوئی گڑ بڑ یا بددیانتی نہ ہونے پائے ، صوبائی وزیر خوراک بلال
جمعرات 18 مئی 2017 22:26
(جاری ہے)
صوبائی وزیر خوراک نے کاشتکاروں سے کہا کہ گندم خریداری مہم میں حقیقی کاشتکاروں کے حقوق کی پاسداری کے لئے جامع پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اور مڈل مین کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف خود بھی خریداری مراکز پر اچانک چھاپے مار کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ کاشتکاروں کے مفادات کو بے حد عزیز رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی سہولت اور آرام کے سلسلے میں بھر پور انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کے لئے سٹاف کو متحرک رکھا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر خوراک نے کاشتکاروں کی رجسٹریشن ‘ گرداوری کی تصدیق اور بار دانہ کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ چیک کیا اور سٹاف کو خبردار کیا کہ کسی قسم کی ہیرا پھیری نہیں چلے گی کیونکہ مہم کے تمام تر انتظامی امور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید سسٹم سے منسلک ہیں ۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کہ وہ کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کے تمام عمل کو مزید باآسان بنائیں ۔صوبائی وزیر نے گندم ذخیرہ کرنے کے انتظامات کو بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ خریدی گئی گندم کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ بعدازاں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ضلع چنیوٹ میں گندم خریداری کے مختلف مراکز کا معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران انتظامات کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے کاشتکاروں کے اطمینان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی خدمت کے لئے بے حد پر عزم ہے اس مقصد کے لئے متعدد کسان دوست پالیسیوں پر بھر پور انداز میں عملدرآمد کیا جارہا ہے۔کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گندم کی خریداری کے سلسلے میں کسانوں کو دی جانے والی سہولتوں پر اپنے بھر پور اعتماد و اطمینان کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.