موجودہ گرمیوں میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20ہزار میگا واٹ تک بڑھادی جائے گی ،چوہدری عابد شیر علی
اس وقت ملک میں صرف انہی جگہوں پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جہاں پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی غیرتسلی بخش ہے،وزیر مملکت کا پاورجنریشن کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 20 مئی 2017 17:06
(جاری ہے)
اس موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر اپنے آبی ذخائر کی بدولت پاکستان کے توانائی کے بحران کو حل کرنے میں بے پناہ مدد دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں کئی چھوٹے آبی بجلی کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جبکہ ایک بڑا منصوبہ نیلم جہلم اگلے سال تک مکمل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی آزاد کشمیر کے ہر ضلع کا اپنا چھوٹا ڈیم ہوگا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر چاہتا ہے کہ اسے بجلی پیدا کرنے کیلئے پانی استعمال کرنے کے اخراجات خیبر پختونخواں کے برابر دیئے جائیں جبکہ واپڈا سے بجلی کے حوالے سے جنرل سیلز ٹیکس کے لاگو ہونے کا مسئلہ بھی حل ہو۔ اس موقع پر یورپی یونین کے ایمبسڈرجین فرینکوئس کوٹین، چیف کنٹری ہیڈ جی ای صارم شیخ، ڈینمارک کے سفیر اولی تھونکی ، محمد نعیم قریشی چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اور منیجنگ ایڈیٹر انرجی اپ ڈیٹ، ظفر سبحانی ایڈوائزر انرجی اپ ڈیٹ، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری، سی ایف او سندھ اینگرو کول مائننگ شہاب قادر، سی ای آلٹرنیٹ انرجی ڈیولپمنٹ بورڈامجد علی عوان ، سی ای او پختونخواہ انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اکبر ایوب خان ، سی ای او اسٹار ہائیڈرو پاور وقار احمد خان اور منسٹر انرجی اینڈ پاور کے پی کے محمد عاطف نے بھی خطاب کیا۔ پاکستان میں ڈینمارک کے سفیر اولی تھونکی نے اس موقع پر کہا کہ ڈینمارک پاکستان کو پن بجلی کے استعمال کیلئے بھرپور تکنیکی مدد فراہم کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینمارک 2050ء تک اپنی بجلی کے پیداوار کو مکمل طور پر رہائشی ذرائع سے نئے متبادل ذرائع پر منتقل کر دے گا۔ اس موقع پر شاہ جہاں مرزا جو کہ پی پی آئی بی کے سربراہ ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نجی شعبے کی بجلی کے پیداوار کیلئے حصہ 47فیصد تک بڑھ جائے گا۔ اس وقت ملک میں پہلی مرتبہ نجی شعبہ آبی بجلی کے کئی چھوٹے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جبکہ ایل این جی، شمسی توانائی اور پن بجلی سے بھی توانائی حاصل کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.