مشا ل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 20 مئی 2017 23:00

ٍُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشا ل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مختلف سماجی وسیاسی تنظیموں سے وابستہ آفراد نے پشاور پریس کلب کے سامنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں کے حکام سے پروزورمطالبہ کیاکہ مشال خان کے قتل میں ملوث عناصر کو بے نقا ب عوام کیسامنے لایاجائے اور انہیں منتقی انجام تک پہنچایاجائے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ،جن پر مشال کے قتل کیخلاف مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کی قیادت بلیووینزکے تیمور کمال ،ڈیموکریٹک لائنس پختونخوااور مزدوکسان پارٹی کے رہنماء کررہے تھے ۔مقرررین نے کہاکہ طالب علم مشال خا ن کے قتل کے 40دن گزرگئے لیکن ابھی تک اس دردناک واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب نہ کرسکے جوکہ ایک افسوسناک امر ہے ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ قا تلوں کوبے نقاب کرکے انہیں پھانسی پر لٹکایاجائے اور اس شرمناک منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشانہ عبرت بنایاجائے ،تاکہ یہ عمل اندھیروں کے علمبرداروں اور علم ،انسانیت کے دشمنوں کیلئے ایک سبق ہواور اسکے نتیجے میں ہم مشال جیسے دیگر بچوں اور جوانوں کو دہشت ،ظلم اور لاقانونیت کے عملی مظاہرے سے بچانے میں کامیاب ہوں۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور متعلقہ اداروں نے مطالبہ کیاکہ مشال کے خاندان کو انصاف مہیاکرکے انکے قاتلوں کو بھانسی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :